غزہ سے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد

غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملی
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج کو غزہ سے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں مل گئیں جن میں ایک خاتون اور 2 نوجوان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے کم سے کم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
نیتن یاہو کی تصدیق
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات ہفتے کو ایک فوجی کارروائی کے دوران برآمد کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرینز ایبک پولو کپ 2024ء کے تیسرے روز دو اہم مقابلے
فوجی کارروائی کی تعریف
نیتن یاہو نے کہا کہ میں ہمارے کمانڈرز اور جوانوں کا کامیاب کارروائی، عزم اور دلیری پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لاشیں ہفتے کو برآمد ہوئیں، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ غزہ میں کہاں سے انہیں نکالا گیا۔
لاشوں کی تفصیلات
غزہ سے ملنے والی لاشیں 71 سالہ خاتون، 19 اور تقریباً 21 سال کے نوجوان کی ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے رواں ماہ اب تک غزہ سے 8 یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔