قومی اسمبلی اجلاس؛اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی

اجلاس کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن رہنما اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود بند ہونے کے باوجود ایئر انڈیا کی فلائٹ کی پاکستان میں پرواز، حقیقت کیا ہے؟
بجٹ بحث کا ماحول
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ بحث سمیٹ رہے تھے۔ پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کی جانب آنے کی کوشش کی، تاہم حکومتی ارکان نے وزیر خزانہ کے گرد حصار بنا لیا۔
احتجاج اور شور شرابا
پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کے سامنے احتجاج شروع کردیا، ایوان میں نعرے بازی اور شور شرابا کیا گیا۔ اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی ہوگئی، اقبال آفریدی کی حنیف عباسی سے بھی ہاتھا پائی ہوئی، تاہم دیگر ارکان اسمبلی نے مداخلت کرکے بیچ بچاؤ کرایا۔