قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: 30 لاکھ روپے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکاروں پر مقدمہ
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس کا وقت تبدیل کرکے 2 بجے کردیا گیا ہے۔ یہ اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے ایک فلم کیلئے 300 کروڑ معاوضہ مانگ لیا، سب سے مہنگے اداکار بن گئے
اجلاس میں شریک قیادت
اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے حالیہ دورہ امریکا پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہور میں موبائل سروس بند
اہم امور پر مشاورت
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری تنازع پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی، اور ایران کی حمایت سمیت دیگر اہم امور پر ممکنہ بڑے فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔
سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ
اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکا نے اتوار کی صبح ایران میں تین نیوکلیئر تنصیبات پر براہ راست فضائی حملے کیے، اور واشنگٹن پہلی بار براہ راست اسرائیل کی جاری جنگ میں شامل ہوگیا ہے۔