معاشی استحکام کے لیے زرعی ایمرجنسی ناگزیر، بلاول قومی اسمبلی میں کسانوں کی آواز بنے مبارکباد دیتا ہوں: میاں منظور احمد وٹو

زرعی ایمرجنسی کی ضرورت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل پبلک فورم کے چیئرمین سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کےلیے زرعی ایمرجنسی ناگزیر ہے۔ میں بطور کسان بلاول بھٹو زرداری کی تجاویز کی تائید کرتا ہوں، یہی سوچ آج پاکستان کے ہر کسان کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ اتنا بڑا نقصان ماننے کو تیار نہیں” سی این این نے بھارت کو کھری کھری سنادیں
کسانوں کی مشکلات
کسان آج اجناس کی قیمتوں اور مہنگے ترین کھاد، بیج، ڈیزل کی وجہ سے جس دکھ اور تکلیف میں مبتلا ہے، ایسی آزمائش سے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں گزرا۔ خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی اور پارلیمانی جماعت کے لیڈر نے سیاست کی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر کسانوں کے مسائل پر آواز اٹھائی۔
یہ بھی پڑھیں: پروڈیوسر نے کام دینے کے بدلے کیا شرط رکھی تھی؟ اداکارہ عائشہ کپور کا تہلکہ خیز انکشاف
بلاول بھٹو زرداری کی تجاویز
حکومت بلاول بھٹو زرداری کی مفاد عامہ میں دی جانے والی تجاویز کو من و عن قبول کرے، اس سے حکومت کی اپنی نیک نامی میں اضافہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر دو بھائیوں نے بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا
بھارت کے ساتھ تعلقات
میاں منظور احمد خاں وٹو نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو درست پیغام دیا ہے کہ وہ خطے کے امن سے مت کھیلے اور اچھے ہمسایہ کی طرح رہے۔ بلاول کی اس گفتگو سے پاکستان کے نوجوانوں کو نیا حوصلہ ملا ہے، بلاول بھٹو نے نہایت نپے تلے الفاظ میں پاکستان کا مقدمہ پیش کیا اور امن کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کیا۔
اتحاد و یکجہتی کی اہمیت
میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو داخلی سطح پر اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی ترقی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز اور طبقات کو ساتھ لے کر چلا جائے، ان میں کسانوں کو سرفہرست رکھا جائے۔ فوڈ سیکیورٹی کے لیے کسانوں کے تمام مسائل حل کرنا ہونگے، مضبوط کسان پاکستان کو کبھی کمزور نہیں ہونے دے گا۔