سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ فیصل بن خالد کا انتقال
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد السعود بن فیصل آل سعود انتقال کر گئے۔
انتقال کی تصدیق
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق شہزادہ فیصل بن خالد کے انتقال کی خبر سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
نماز جنازہ کی تفصیلات
سعودی میڈیا کے مطابق، شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد السعود بن فیصل آل سعود کی نماز جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ ایوان شاہی نے ان کے بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی ہے۔