عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گر گئی

خام تیل کی قیمتوں میں کمی
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دو دہشت گرد ہلاک
قیمتوں میں کمی کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 فیصد سے زائد گر چکی ہے۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 7.22 فیصد کی کمی کے بعد 68.51 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ آئل 7.18 فیصد کی کمی کے بعد 71.48 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی تیل کی ترسیل
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے یومیہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے، ان ملکوں میں پاکستان، چین، جاپان، جنوبی کوریا، یورپ، شمالی امریکا اور دنیا کے دیگر ممالک شامل ہیں۔
اس آبی گزرگاہ سے دنیا کے 20 فیصد تیل اور 30 فیصد گیس کی ترسیل ہوتی ہے، یہاں سے روزانہ تقریباً 90 اور سال بھر میں 33 ہزار بحری جہاز گزرتے ہیں۔