محمد شہزاد بٹ، حاجی محمد اسحاق اور شہناز اختر کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

انتقال کی خبر
دبئی (طاہر منیر طاہر) - پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے میڈیا کوارڈینیٹر اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن محمد شہزاد بٹ دبئی میں، آج نیوز دبئی کے بیورو چیف حافظ زاہدعلی کے والد حاجی محمد اسحاق قصور میں اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین کے ماموں شہناز اختر سرگودھا میں رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے سمیر احمد سید کو چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کر دیا، سلمان نصیر پی ایس ایل کے سی ای او مقرر
تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
متذکرہ اصحاب کے انتقال پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں اجتما عی تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر محمد غوث قادری اور مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا
شرکاء کی تفصیلات
تعزیتی ریفرنس میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین، محمد غوث قادری، میاں غلام محی الدین، عبدالمجید مغل، غلام مصطفیٰ مغل، سرفراز حسین مغل، عارف عامر منہاس، جان قادر، چوہدری بشیر احمد شاہد، راجا عابد حسین، حاجی محمد نواز، ملک جاوید، راؤ اکبر علی ساقی، سفیر احمد ستی، وقار حسین گردیزی، چوہدری عبدالحمید، ایم اے صدفی، عرفان طور، چوہدری عبدالغفار، راجہ ابوبکر، جان قادر، عرفان اقبال طور، سہیل گھمن، محمد عظیم قادری، اظہر حسین، ڈاکٹر اکرم شہزاد، ساجد چیمہ، محمد افضل، مدثر خوشنود، عظیم رفاعی، رانا محمد اقبال، محمد عظیم، ملک شہزاد یونس، میاں منیر ہانس، خرم رشید، ثاقب، شوکت محمود بٹ، شفقت قادر ی، ملک محمد اسلم، ذوالفقارعلی مغل، نثار خٹک، شفیق الرحمان صدیقی، ملک محمد اسحاق، عرفان قمر گوندل، افضل چوہدری، رضوان عبداللہ، سہیل خاور، طارق ندیم، اعجاز گوندل، خالد محمود گوندل، عارف شاہد، طاہر منیر طاہر، رانا ارشد، حافظ رؤف، سجاد اکبر خان، کاشان تمثیل ہاشمی، حافظ ناصر اور محمد انور آرائیں سمیت پاکستانی کمیونٹی کے دیگر لوگ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد
دعائے روح کے ایصال
اس موقع پر مرحومین کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی۔
محمد شہزاد بٹ کی خدمات
مرحوم محمد شہزاد بٹ کے بارے مسلم لیگی عہدیداروں، کارکنوں اور ان کے دوستوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم گونا گوں خصوصیات کے حامل شخص تھے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات میں مختلف عہدوں پر کام کیا اور پارٹی کاز کو آگے بڑھانے کے لئے ممکنہ حد تک کوشش کی۔ وہ ایک سچے اور پکّے مسلم لیگی تھے جنہوں نے مسلم لیگ ن کو امارات میں مضبوط کرنے کے لئے اپنا فرض بخوبی نبھایا۔ محمد شہزاد بٹ کے انتقال سے مسلم لیگ ن امارات کو کافی دھچکا لگا ہے جس سے ن لیگ ایک مخلص ساتھی سے محروم ہو گئی ہے۔ محمد شہزاد بٹ کے انتقال سے ن لیگ امارات میں ایک سیاسی خلاء پیدا ہو گیا ہے جو برسوں پورا نہ ہوسکے گا اور ہر قدم پر ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔