ٹرمپ نے ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کیلئے کس مسلم ملک سے مدد مانگی؟
امریکہ اور قطر کی جنگ بندی کی کوششیں
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر میں ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور، اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم
ٹرمپ اور قطری امیر کی بات چیت
نجی ٹی وی جیو نیوز نے خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ اور وینس نے اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات کی۔ ٹرمپ نے امیر قطر کو بتایا کہ اسرائیل جنگ بندی کے لیے متفق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس میں سرکاری فنڈز اپنی شاہانہ زندگی پر خرچ کرنے والا فلاحی ادارے کا سربراہ گرفتار
ایران کو راضی کرنے کی کوششیں
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے امیر قطر سے کہا کہ ایران کو جنگ بندی پر راضی کرنے میں مدد کریں، اور پھر قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو میں انہیں امریکی جنگ بندی کی تجویز پر متفق کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ناران میں سیاحت کے دوران بچے سمیت 3 افراد گلیشیر کے نیچے دب کر جاں بحق
ٹرمپ کا سوشل میڈیا اعلان
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو! اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے یورپ سے پیار ہے مگر وہ سیدھے راستے پر نہیں چل رہا، ڈونلڈ ٹرمپ
جاری مشن کی تکمیل
ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 6 گھنٹے میں ایران اور اسرائیل اپنے جاری مشن مکمل کریں گے، اور اگلے 12 گھنٹے میں جنگ کو ختم سمجھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکار ریمبو نے اپنی ساس نشو بیگم سے اختلافات کا اعتراف کرلیا
وائٹ ہاؤس کے مشیران کی گفتگو
امریکی صدر کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے پیر کی سہ پہر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے فون پر بات کی جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس، روبیو اور وٹکوف نے ایرانیوں سے براہ راست اور بالواسطہ بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین نے نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اسرائیل اور ایران کی شمولیت
وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق، اسرائیل نے اتفاق کیا کہ ایران نے مزید حملے نہیں کیے تو وہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے جبکہ ایران نے امریکہ کو عندیہ دیا کہ وہ مزید حملے نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ممدانی کا ٹرمپ انتظامیہ پر ووٹرز کو ڈرانے کا الزام بے بنیاد ہے: ترجمان وائٹ ہاؤس
عالمی برادری کی امیدیں
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے شاندار دن ہے، جنگ بندی لامحدود ہے، امید ہے یہ ہمیشہ کے لیے قائم رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی
ایران کا ہتھیار ڈالنا
دوسری جانب سینیئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا۔ ایران قطر کی ثالثی اور امریکی تجویز پر اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر رضامند ہے۔
اسرائیل کا خاموشی
اس کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے بھی اب تک جنگ بندی کے حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔








