آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی قیمت خریداری سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ جاری
نیپرا کا فیصلہ برائے بجلی کی قیمت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آئندہ مالی سال کے لئے بجلی کی خریداری سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا ووٹ بینک بڑھا، لٹے پٹے پنجاب کو مریم نواز نے دوبارہ پاؤں پہ کھڑا کیا : عظمیٰ بخاری
بجلی کی قیمت میں کمی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، نیپرا نے آئندہ مالی سال کے لئے نیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس میں ایک روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی تجویز کر دی ہے اور یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع
نئی قیمتوں کی تفصیلات
نیپرا نے 2025-26 کے لئے نیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ مقرر کی ہے، جبکہ رواں مالی سال نیپرا نے اس کی قیمت 27 روپے فی یونٹ رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران لیگی حکومتی ارکان اپنے ہی وزرا کی عدم موجودگی پر برسے
بجلی خریداری کے لئے مختص رقم
آئندہ مالی سال کے لئے بجلی خریداری کی مد میں 3 ہزار 342 ارب روپے سے زائد کی رقم مقرر کی گئی ہے، جبکہ نیپرا نے رواں مالی سال کے لئے پاور پرچیز پرائس کا تخمینہ 3 ہزار 534 ارب روپے رکھا تھا۔
کے الیکٹرک کی قیمتوں کا جائزہ
کے الیکٹرک کے سوا آئندہ مالی سال کے لئے پاور پرچیز پرائس 26 روپے 34 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، جبکہ رواں مالی سال کے الیکٹرک کے سوا پاور پرچیز پرائس 27 روپے 35 پیسے فی یونٹ رکھی گئی ہے۔ نیپرا نے فیصلہ یکساں ٹیرف کی درخواست کے لئے وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔








