اسرائیل نے ایران کے ساتھ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کرلیا ہے، نتین یاہو

اسرائیل اور ایران کے مابین جنگ بندی
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کرلیا ہے۔ اس بیان میں انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیل جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی پر طاقتور جواب دے گا۔
سرکاری بیان کی تفصیلات
سی این این کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے سیز فائر کے حوالے سے باقاعدہ بیان جاری کردیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ہفتے کی ایران جنگ میں اسرائیل نے اپنے تمام مقاصد حاصل کرلئے ہیں۔