پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 5878 پوائنٹ بلند
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز نمایاں تیزی کے ساتھ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
ایران کی جنگ بندی کا اثر
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایران کی جانب سے جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5878 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 45 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کی ٹریڈنگ 5 فیصد بڑھ جانے پر کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت علیؓ کی شجاعت لازوال اور تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں: عظمیٰ بخاری
انٹربینک تبادلے کی صورتحال
ادھر انٹربینک میں امریکی ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا، جہاں انٹربینک میں ڈالر 283.87 روپے سے کم ہوکر 283.60 روپے تک گرگیا۔
یہ بھی پڑھیں: دی گریٹ انڈین کپل شو کے سیٹ پر فنکاروں میں تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
امریکہ کی سٹاک مارکیٹ میں اضافہ
دوسری طرف، امریکہ کی سٹاک مارکیٹس میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 1 فیصد، نیسڈاک میں 0.9 فیصد، اور ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج میں 0.89 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سرمایہ کاروں نے جنگ کے خاتمے کو معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا جس سے مارکیٹوں میں بحالی کی فضا قائم ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ سپر ایم آر آئی ورلڈ کپ کرکٹ میلہ 2026 ینگ اسٹار نے اپنے نام کر لیا
ایشیا کی مارکیٹس کا مثبت رجحان
ایشیا کی مارکیٹس نے بھی مثبت رجحان اختیار کیا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2 فیصد بڑھ گیا، چین کا شنگھائی انڈیکس 1 فیصد اوپر آیا، جاپان کا نکی 225 انڈیکس میں بھی 1 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ انڈونیشیا کا آئی ڈی ایکس کمپوزٹ انڈیکس 1.6 فیصد بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چہرے نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے، آئین میں اداروں کی حدود کا واضح تعین ہے، حافظ نعیم الرحمان
پچھلے کاروباری ہفتے کی صورتحال
واضح رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 3855 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری روز، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
شیئرز کے لین دین کی صورتحال
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 15 ارب 90 کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار 424 روپے مالیت کے 19 کروڑ 61 لاکھ 90 ہزار 358 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔








