مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ، انڈے سستے ہو گئے

مرغی کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی ہیں، تین دن میں مرغی کا گوشت 43 روپے کلو مہنگا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم دوست نہیں، کونسی معروف اداکارہ ابھیشیک اور ایشوریا کی شادی میں مدعو نہ ہونے پر سخت ناراض ہوئیں؟
لاہور کی قیمتوں میں تبدیلی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آج لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جبکہ گوشت کی فی کلو قیمت میں 14 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرائمری ٹیچر نے بوائے فرینڈ کی 4 سالہ بیٹی کو زیادتی کے بعد باتھ ٹب میں ڈبو کر قتل کردیا
قیمتوں کا تفصیل
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 274 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 288 روپے مقرر کیا گیا ہے، گوشت کی فی کلو قیمت 417 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈے فی درجن 244 روپے کے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں تین دن کے دوران مرغی کا گوشت 43 روپے کلو مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں مرغی کا صافی گوشت 450 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے، ٹولٹن مارکیٹ میں بون لیس گوشت 520 روپے کلو ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے دوران بابر اعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
ملتان کی قیمتوں میں تبدیلی
آج ملتان میں زندہ برائلر مرغی 26 روپے کلو مہنگی ہوئی ہے جبکہ گوشت 39 روپے کلو مہنگا ہوا۔ انڈے 14 روپے فی درجن سستے ہوئے ہیں۔
ملتان کے نرخ
ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 258 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 272 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ برائلر گوشت 394 روپے کلو جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 230 روپے مقرر کی گئی ہے.