دیکھنے والی ہے تنہا تمکنت ایران کی

حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں کہا گیا کلام
ایران کی سلطنت
دیکھ لی سارے زمانے نے سکت ایران کی
اپنے بل بوتے کھڑی ہے سلطنت ایران کی
امن چاہتا ہے ایران
چاہتا ہے امن ہر سو جنگ کا قائل نہیں
اس کو کمزوری سمجھ لیجے گا مت ایران کی
اسرائیل کی حمایت
جا کے اسرائیل کی کر لیں حمایت شوق سے
جو سمجھتے ہیں حمایت ہے غلط ایران کی
مسلمانوں کی ذمہ داری
سب مسلمانوں پہ لازم جنگ ہے کفار سے
ذمے داری تو نہیں ہے یہ فقط ایران کی
صیہونیت کا خوف
اس کی ہیبت سے لرز اٹھتی ہے سب صیہونیت
دیکھنے والی ہے تنہا تمکنت ایران کی
کلام: محمد عمران تنہا