مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کو 5 اگست تک ملتوی کیا جائے، حامد خان نے سپریم کورٹ درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد کی خبریں
حامد خان کی التوا کی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس میں حامد خان نے التوا کی درخواست دائر کردی۔
کیس کی سماعت کی تاریخ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں نظرثانی کیس کی سماعت 26 جون کو مقرر کی گئی ہے۔
وکیل کی رخصت اور درخواست کی تفصیلات
مخصوص نشستوں کے کیس میں حامد خان ایک فریق کے وکیل ہیں۔ حامد خان بطور سینئر وکیل 23 جون سے 5 اگست تک عمومی التوا کے باعث رخصت پر ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کو 5 اگست تک ملتوی کیا جائے۔