ترکیہ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

ترکیہ کا جنگ بندی کا خیرمقدم
استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کے ڈاؤن ٹاؤن میں 80 منزلہ ٹرمپ ٹاور تعمیر کرنے کا فیصلہ، سہولیات ایسی کہ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں
ترکیہ کی وزارت خارجہ کا بیان
نجی ٹی وی سماء نے وزارت خارجہ ترکیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اسرائیل اور ایران نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔
جنگ بندی کا احترام
بیان میں کہا گیا کہ ایران اور اسرائیل امریکی اعلان کردہ جنگ بندی کا احترام کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ملک مذاکرات اور سفارتی راستہ کھلا رکھیں۔