میجر سید معیذ عباس شاہ شہید اورلانس نائیک جبران اللہ شہید کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آگئیں۔
شہداء کی اطلاعات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میجر سید معیذ عباس شاہ شہید اور لانس نائیک جبران اللہ شہید کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
میجر سید معیذ عباس شاہ شہید
میجر سید معیذ عباس شاہ شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔ ان کی عمر 37 سال ہے اور انہوں نے 14 سال دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔ میجر سید معیذ عباس شاہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 2 بیٹے شامل ہیں。
لانس نائیک جبران اللہ شہید
26 سالہ لانس نائیک جبران اللہ شہید کا تعلق ضلع بنوں سے ہے، انہوں نے 8 سال تک وطن عزیز کے دفاع کے فرائض سرانجام دیئے۔ لانس نائیک جبران اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں。








