امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو جان آف کینیڈی کی طرح خطرہ لاحق ہے، مشاہد حسین کی پیش گوئی

چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ عازمین کو حج پر بھیجنے والے 10 ممالک میں پاکستان اس دفعہ کس نمبر پر رہا؟ پتہ چل گیا۔
کیپٹل ٹاک کا پروگرام
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مشاہد حسین سید اور سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
ٹرمپ کی زندگی کا خطرہ
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو جان آف کینیڈی کی طرح خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک ہی سوچ رکھتے ہیں، یہ دونوں ہی نفرت کی بنیاد پر گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا قیام چاہتے ہیں۔
فلسطینی عوام کا مسئلہ
اعزاز چوہدری نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان سیزفائر ہوا ہے لیکن جب تک فلسطینیوں پر ظلم کا خاتمہ نہیں ہوتا اور آزاد ریاست کا قیام عمل میں نہیں آتا، خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔