بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، نا پسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا ریکارڈ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم نے ایک بدنما اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ وہ میچ میں 5 سنچریوں کے باوجود بھی ٹیسٹ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت
میچ کی تفصیلات
لیڈز ٹیسٹ میں بھارت نے 471 اور 364 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 465 اور دوسری اننگز میں 373/5 اسکور کیا۔ انگلینڈ نے 371 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر پورا کر دیا۔ لیڈز ہیڈنگلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے وہ کردیا جو ٹیسٹ کرکٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں کسی اور نے نہیں کیا، لیکن پھر بھی کوئی بھارتی کرکٹر اس کارنامے پر فخر نہیں کرسکتا بلکہ شائد شرمندگی کا ہی سامنا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر سیاستدان انتقال کر گئے
بھارتی بلےبازوں کی کارکردگی
میچ میں بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں یشوسی جیسوال نے 101، شبمن گل نے 147 اور رشبھ پنٹ نے 134 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں رشبھ پنٹ نے 118 رنز اسکور کیے اور کے ایل راہول بھی 137 رنز بنا گئے۔ لیکن ان پانچ سنچریوں کے باوجود بھی بھارت میچ ہار گیا۔
تاریخی پس منظر
اس سے قبل کسی بھی میچ ہارنے والی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ 4 سنچریاں اسکور کی گئی تھی اور اس واقعے کو بھی لگ بھگ ایک صدی بیتنے کو ہے۔ 1929 میں یعنی 96 برس قبل ملبرن میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی ٹیم میچ میں 4 سنچریوں کے باوجود بھی ناکام رہی تھی۔ اس کے علاوہ 11 مرتبہ ٹیمیں میچ میں 3 سنچریوں کے باوجود بھی ناکام رہیں، لیکن بھارت کی طرح کوئی بھی ٹیم 5 سنچریوں کے باوجود بھی شکست کا شکار نہ ہوئی۔ یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جو شائد بھارتی ٹیم اپنے نام کے ساتھ جڑنے پر مایوسی کا ہی شکار رہے گی。