وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ
ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس ملاقات میں انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف
حج انتظامات کی مبارکباد
وزیرِ اعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو کامیاب حج انتظامات پر مبارکباد پیش کی اور پاکستانی حجاج کرام کی میزبانی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر الزام لگاؤ، سچ چھپاؤ اور اپنی عوام کو بیوقوف بناؤ۔۔۔۔بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈہ پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب
پاک، بھارت کشیدگی پر گفتگو
وزیرِاعظم نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور بھارت سے تنازعات پر بامعنی مذاکرات کی خواہش کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کو عالمی سطح پر ایک اور ’’جھٹکا‘‘، آئی ایم ایف نے بھارتی معیشت کو سی گریڈ دیدیا۔
مختلف امور پر گفتگو
وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر، پانی، تجارت، اور دہشت گردی جیسے اہم امور پر بات چیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ایران اور اسرائیل کے تنازع کے فوری خاتمے اور مذاکرات سے حل کی حمایت بھی کی، اور عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دولہے نے شادی کے پیسوں سے گاؤں والوں کیلیے سڑک تعمیر کروا دی
سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ
وزیرِاعظم نے سعودی عرب کی خود مختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی امن کے لیے سعودی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔
سعودی ولی عہد کا شکریہ
اعلامیے کے مطابق، اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی یکجہتی پر تشکر کا اظہار کیا اور مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے سعودی عزم کا اعادہ کیا۔








