امریکہ اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہوجائیگا: امریکی مندوب
امریکی مندوب کا بیان
و ا شنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائے گا لیکن مستقبل میں ایران کو یورینیئم افزودہ کرنے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 میچز مکمل کر کے ایک اور قومی سنگ میل عبور کر لیا
ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ
نجی ٹی وی جیو نیوز نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ سٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا مقصد ایران کو یورینئیم کی افزودگی سے روکنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع
مستقبل میں معاہدے کی شرائط
امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ نے مزید کہا کہ مستقبل میں کسی بھی معاہدے کے تحت ایران کو یورینیئم افزودگی کا حق نہیں ملے گا اور ایران کو یورینیئم افزودہ نہیں کرنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رائے ونڈ میں خاتون کی ہاتھ، پاؤں بندھی لاش برآمد
ایران کی جوہری تنصیبات پر بم باری
سٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل امریکہ نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر بم باری کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا تھا اور ایران کی جوہری تنصیبات ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع
تاہم ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری رہنے والے 12 روزہ تنازع میں صدر ٹرمپ نے منگل کے روز جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے دونوں فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی لیکن دونوں جانب سے خلاف ورزی پر امریکی صدر سخت ناراض دکھائی دیے۔








