خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے تین بہن بھائی گرفتار
راولپنڈی میں 3 بہن بھائیوں کی گرفتاری
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین کی نازیبا وڈیوز اور تصاویر بناکر بلیک میل کرنے والے 3 بہن بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کی خبروں پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ردعمل بھی آ گیا، سخت الفاظ میں جواب دیں
ملزمان کے خلاف کارروائی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) راولپنڈی نے ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فونز سے نازیبا وڈیوز، تصاویر اور چیٹ بھی برآمد کر لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گنے کی ٹرالیوں کو اوورلوڈنگ کے الزام میں روکنا ،مقدمات درج کرنا کسانوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے: ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ
بلیک میلنگ کا طریقہ کار
حکام نے بتایا کہ راولپنڈی میں دو سگی بہنوں اور ایک بھائی پر مشتمل ایسے گروہ کا انکشاف سامنے آیا جس میں بہنیں پہلے سادہ لوح لڑکیوں سے دوستی کرتیں اور پھر اپنے بھائی سے ان کا تعارف کرواتیں۔ پھر تینوں مل کر انہیں نفسیاتی جال میں پھانس کر ان کی نجی زندگی کو نشانہ بنانے کے لیے قربت بڑھنے پر غیر اخلاقی نوعیت کی ویڈیوز اور تصاویر خفیہ طور پر تیار کرتے۔ بعد ازاں، مواد کو لیک کرنے کی دھمکی دے کر متاثرہ افراد سے مالی مطالبات کیے جاتے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور 6 اہم بل تاحال صدرِ مملکت کے دستخطوں کے منتظر
کارروائی کا آغاز
متاثرہ خاتون کی درخواست پر ایڈیشنل ڈائریکٹر محمود الحسن ستی کی ہدایت پر سرکل انچارج ندیم احمد خان نے انکوائری مکمل کی اور الزامات درست پائے جانے پر فوری کارروائی کی منظوری دی۔ جس پر ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تینوں بلیک میلر بہن بھائیوں مسماتہ تسمیہ فاروق، مسماتہ سائمہ نرین اور محمد عامر کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفتیش کا عمل
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جدید ڈیجیٹل ذرائع اور انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ڈیوائسز کی فارنزک جانچ سے قابل اعتراض ویڈیوز، تصاویر اور چیٹس برآمد ہوئیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جب کہ دیگر ملزمان کا تعین تفتیش میں سامنے آنے پر کیا جائے گا۔








