17 سالہ فٹبالر لامین یامل نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

نیویارک کا واقعہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپینیش فٹبال کلب بارسلونا کے 17 سالہ نوجوان اسٹرائیکر، لامین یامل، نے 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس، فاٹی وازکوز، کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں پر لب کشائی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کا مجوزہ امریکی منصوبہ مسترد کریں گے: حماس عہدیدار
لامین یامل کا بیان
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسپینیش فٹبالر لامین یامل کا کہنا ہے کہ 30 سالہ فاٹی وازکوز محض ان کی دوست ہیں۔ دونوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی رشتہ یا رومانوی تعلق نہیں ہے۔ لامین یامل کا کہنا تھا کہ ہم صرف چند دن کی چھٹیاں ساتھ گزارنے گئے تھے، جس کے بارے میں جن افواہوں کو پھیلانے کی کوشش کی گئی، ایسا کچھ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر تیزرفتار گاڑی روکے جانے پر ملزمان کی مزاحمت، ساتھی بلا لیے لیکن جب گاڑیوں کی تلاشی لی گئی تو کیا نکلا؟ حیران کن انکشاف
قتل کی دھمکیوں کا سامنا
قبل ازیں، اسپینیش فٹبالر کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی زینت بننے والی 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس فاٹی وازکوز کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ فاٹی وازکوز کو نہ صرف شدید نفرت انگیز تبصروں کا سامنا تھا بلکہ ایک کم عمر کھلاڑی کے ساتھ "نامناسب تعلق" رکھنے کا الزام بھی لگایا جا رہا تھا۔ دوسری جانب، اسپینیش فٹبالر لامین یامل نے خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا، جس کی وجہ سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا تھا۔
اخلاقی اور قانونی پہلو
واضح رہے کہ یورپ کے بعض قوانین کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کے ساتھ تعلقات اخلاقی اور قانونی لحاظ سے حساس سمجھے جاتے ہیں، چاہے تعلق رضامندی پر ہی مبنی کیوں نہ ہو۔