پی ٹی آئی کی داخلی سیاست میں دراڑیں، بانی کو پارٹی اور بہن نے مائنس کر دیا: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی داخلی سیاست میں ایسی دراڑیں پڑ چکی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو اب خود ان کی جماعت اور بہن نے ہی سیاسی منظرنامے سے مائنس کر دیا ہے۔ قدرت کا انصاف دیکھیے، جو شخص نواز شریف کو مائنس کرنے نکلا تھا، وہ خود گھر اور پارٹی سے مائنس ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ چند سالوں میں پاکستانیوں کی آمدن میں 15 فیصد کمی کا دعویٰ
علیمہ خان کی سازشوں کا ذکر
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان مسلسل خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں اور آج علی امین نے خود بھی اپنے خلاف سازشوں کا کھل کر اعتراف کیا ہے۔ اگر علی امین گنڈاپور بطور چیف ایگزیکٹیو صوبائی بجٹ نہ منظور کرواتے تو انہیں آئینی طور پر عہدہ چھوڑنا پڑتا۔ علیمہ خان کے حمایت یافتہ گروپ اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ونگ علی امین گنڈاپور کے خلاف باقاعدہ مہم چلا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پروازوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، بھارتی پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا گرفتار
پی ٹی آئی کے گروپوں کی صورتحال
عظمیٰ بخاری کے مطابق وفاقی سطح پر پی ٹی آئی 3 گروپوں میں بٹی ہوئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی 3 مختلف دھڑے سرگرم ہیں۔ ایک گروپ کی قیادت جنید اکبر کر رہے ہیں، دوسرا گروپ عاطف خان کے زیر اثر ہے اور تیسرا گروپ ان افراد پر مشتمل ہے جو پارٹی سے بغاوت کر چکے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا گزشتہ 12 برسوں سے غیر سنجیدہ اور کرپٹ عناصر کے رحم و کرم پر رہا ہے۔
پنجاب حکومت کی کارکردگی
انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب آج میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس میں باقی تمام صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز تمام وزرائے اعلیٰ میں کارکردگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں۔