وزیرآباد: ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق
وزیرآباد میں موٹرسائیکل اور ٹرک کا حادثہ
وزیر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرآباد میں ایک ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: جشنِ رحمۃ للعالمین ﷺ کے سلسلے میں مجیب الرحمان شامی کی زیر صدارت ’’نونہال سیرت کانفرنس‘‘
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ وزیرآباد میں جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں ٹرک نے ایک موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی۔ اس افسوسناک واقعے میں 2 بچے اور ایک خاتون سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایران، اردن، لبنان اور عراق کے لیے ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ دانش، 20 سالہ کومل، 4 سالہ عبدالوہاب اور 2 سالہ بچی شامل ہیں۔ موٹر سائیکل سوار فیملی گوجرانوالہ سے گجرات جا رہی تھی۔
ریسکیو کاروائیاں
ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








