بیرسٹر سیف بجٹ کی منظوری اور بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی خبروں پر کھل کر بول پڑے

پشاور میں بجٹ کی منظوری
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف بجٹ کی منظوری اور بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی خبروں پر کھل کر بول پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری 20 مئی تک بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا
بیرسٹر سیف کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بجٹ منظوری کو بانی پی ٹی آئی کے مائنس کرنے سے جوڑنا غلط ہے۔ وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ان سے ملاقات کیلئے عدلیہ سے رجوع کیا، امید ہے وزیراعلیٰ کی ملاقات جلد کرائی جائے گی۔ خیبرپختونخوا کا بجٹ مشروط طور پر منظور کیا گیا ہے، بجٹ کی منظوری دراصل مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنانا تھا۔
اپوزیشن کا کردار
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن چاہتی تھی کہ بجٹ منظور نہ ہو تاکہ صوبے میں ایمرجنسی لگا سکیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بجٹ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔