بلوچستان میں مزید بدامنی برداشت نہیں کریں گے: سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان کی اہم خیالات
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں مزید بدامنی برداشت نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پھر بارش، کازوے اور کورنگی ندی کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند
صوبے کی ترقی اور خوشحالی
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی ہماری ترجیح ہے۔ ہم کوئٹہ شہر میں خواتین کے لیے پنک بس سروس لارہے ہیں، اور ہم بلوچستان میں اپنے کلچر کو پروموٹ کرنے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے پوسٹرز لگ گئے
ثقافتی ترقی کے لیے سرمایہ کاری
انہوں نے کہا کہ ہم نے کلچر کیلئے اس سال 2 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی ہوئی ہے۔ ہم فرٹیلائزر سٹی بنانے جارہے ہیں، اور چمن، چاغی، گوادر اور تربت میں گندم کو محفوظ کرنے کے لیے پلانٹ بنارہے ہیں۔ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پراگ نے آئی پی ایل میں لگاتار 6 بالز پر چھکے لگا دیئے
امن و امان کی صورتحال
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی میں کام کے معیار کے حوالے سے شکایات تھیں۔ پی ایس ڈی پی کے 250 ارب روپے کا فائدہ صوبے کے نوجوانوں کو ہونا چاہیے۔ یہاں کے امن و امان کی صورتحال پر پورا پاکستان فکر مند ہے۔ لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کی شاہراہیں بند نہیں ہوں گی، آپ کے ہمارے وعدے پر 95 فیصد عملدرآمد ہوا ہے۔
بدامنی کا خاتمہ
سرفرازبگٹی کا مزید کہنا تھا کہ جو قومی شاہراہوں پر آتے ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ہم بلوچستان کو خوشحالی اور امن کی طرف لیکر جائیں گے۔ بلوچستان مزید بدامنی برداشت نہیں کرسکتا۔








