پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا بورڈ اجلاس، خواتین کے تحفظ کے لیے اہم پالیسی فیصلے

پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا اجلاس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا اہم بورڈ اجلاس اتھارٹی کے ہیڈ آفس وحدت کالونی لاہور میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کی۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی کنول پرویز چوہدری، شازیہ رضوان، تاشفین صفدر، نیلم جبار چوہدری، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر معزز اراکین بورڈ نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے : صدر مملکت
اجلاس میں فیصلوں کی توثیق
اجلاس میں سب سے پہلے گزشتہ بورڈ میٹنگ کی کارروائی کی توثیق کی گئی اور اس میں کیے گئے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں اتھارٹی کے لیے ریٹینرشپ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ مالی معاونت کی پالیسی کو باقاعدہ طور پر اڈاپٹ کیا گیا۔ اسی طرح ڈرائیورز اور اکاؤنٹنٹس کی پوسٹس کی اپ گریڈیشن سے متعلق فنانس ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کو بھی اپنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچے اپنے آپ کو خوبصورت اور اہم سمجھتے ہیں، پھر معاشرہ سحرانگیزی میں جکڑ لیتا ہے، انہیں اپنی ذات شکوک و شبہات میں ڈوبی نظر آتی ہے
ڈی جی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی بریفنگ
ڈی جی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کلثوم ثاقب نے اجلاس میں اتھارٹی کی حالیہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اتھارٹی نے گزشتہ مہینوں میں اہم ادارہ جاتی ترقی حاصل کی ہے۔ پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016 اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت رولز تیار کر لیے گئے ہیں۔ اسی طرح ویمن پروٹیکشن سینٹرز، ہیلپ لائن 1737 اور شیلٹر ہومز کے لیے جامع ایس او پیز بھی مکمل کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے خلاف وارنٹ گرفتاری کا کیا مطلب ہے؟
نئے ویمن پروٹیکشن سینٹر کا آغاز
انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ لاہور میں نیا ویمن پروٹیکشن سینٹر باقاعدہ طور پر فعال ہو چکا ہے اور خواتین کو فوری تحفظ، قانونی امداد، نفسیاتی مشاورت اور بحالی کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ مزید یہ کہ وفاق کے زیر انتظام 12 شہید بے نظیر بھٹو خواتین کرائسس سینٹرز اب پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون محتسب پنجاب فیصل آباد پہنچ گئیں، الائیڈ ہسپتال اور سی ای او ایجوکیشن دفتر کا اچانک دورہ
آئندہ 5 سالہ اسٹریٹجک پلان
اجلاس میں اتھارٹی کے آئندہ 5 سالہ اسٹریٹجک پلان اور کمیونیکیشن اسٹریٹیجی کی بھی منظوری دی گئی جو ادارے کی سمت کا تعین کرے گی۔ آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے اتھارٹی کے نئے اخراجات کی منظوری بھی دی گئی، اور سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی موجودہ اور نئی اسکیموں کو شامل کر لیا گیا ہے۔ اس میں 3 نئے ویمن پروٹیکشن سینٹرز کے قیام کے لیے فنڈز کی منظوری اور پہلے سے موجود تین سینٹرز کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔
چیئرپرسن کا عزم
چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور قیادت میں خواتین کے تحفظ کو صوبے میں ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین کے لیے ایک محفوظ، بااختیار اور باعزت معاشرہ تشکیل دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔