مون سون نے رنگ جما دیا، لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش
مون سون کی شاندار آمد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مون سون نے رنگ جما دیا، لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش سے موسم دلفریب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والا غیر ملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا: ایران
لاہور میں بارش کا سماں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادلوں نے سماں باندھ دیا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹاؤن شپ، کینال روڈ، ہربنس پورہ، کاہنہ، جلو موڑ، تاج باغ اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس
بجلی کی بندش کی مشکلات
فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27ویں ترمیم کے خلاف 21 نومبر کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان
اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بارش
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل جم کر برسے، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ میں بھی بادلوں کی اننگز، مری اور آزاد کشمیر میں بھی بادل برسے، مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: خوشخبری ۔۔ ضلع خیرپور سے گیس دریافت
ایبٹ آباد میں سیلابی صورتحال
ایبٹ آباد میں بارش کے باعث ندی دوڑ میں طغیانی آگئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند ہوگئی، متعدد سیاح پھنس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں، سری لنکن بلے باز سدھیرا سماراوکرما
نقصانات سے متعلق الرٹ
این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کیلئے طوفان اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
واسا کی تیاری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا الرٹ ہے، ایم ڈی واسا نے تمام فیلڈ ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے.








