یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

پشاور میں عمومی تعطیل کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کی حکومت نے نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر یکم محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں یکم محرم الحرام 1447 کو عام تعطیل مرکزی روی ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی رویت کے اعلان کے مطابق ہوگی۔