امریکی حملے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا: ڈائریکٹر سی آئی اے
سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا دعوی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اسلام آباد میں وکلاء کی ہڑتال اور احتجاجی ریلی
انٹیلی جنس معلومات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کی معلومات اور نئے انٹیلی جنس نظام کے تحت ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی نومبر کے آغاز میں کرانے کا فیصلہ، ذرائع نجکاری کمیشن
ایرانی جوہری تنصیبات کی حالت
سی آئی اے ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی حملے میں کئی ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کردیا گیا ہے اور اب ان کی دوبارہ تعمیر میں برسوں لگیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان اور بھارت بحری تنازعے کی تیاری کر رہے ہیں؟
میڈیا کی رپورٹنگ
واضح رہے کہ سی آئی اے ڈائریکٹر کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی میڈیا یہ دعویٰ کررہا ہے کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں اور ایران کا جوہری پروگرام ختم نہیں ہوا۔
صدر ٹرمپ کا ردعمل
البتہ صدر ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات سے متعلق دعوؤں پر سی این این سمیت دیگر امریکی میڈیا کے صحافیوں کو ذہنی بیمار اور میڈیا کو کچرا قرار دیا ہے۔








