فیصل آباد جانے والا تیزاب سے بھرہ ٹینکر مین جی ٹی روڈ پر الٹ گیا

فیصل آباد میں حادثہ
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر شاہ کوٹ میں مین جی ٹی روڈ پر تیزاب سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹینکر سے لیکیج شروع ہوگئی۔
بتایا جارہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ٹینکر ضلع شیخوپورہ سے فیصل آباد جار رہا تھا تاہم ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔