بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے سیلاب، دو افراد ہلاک، دس لاپتا
بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں سیلابی صورتحال
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: جب متھن چکروتی نے سوشمینا سین کو نامناسب انداز میں چھوا
مون سون کا آغاز
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مون سون کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کے سبب کچھ ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈبیک فارم کا اجراء
ہماچل پردیش میں نقصانات
ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا میں بھی بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور 10 افراد لاپتا ہوگئے جب کہ سیلاب کے باعث متعدد گھر بھی بہہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ہر سال 5 لاکھ مرد نس بندی کیوں کرواتے ہیں؟
تلاش کا عمل جاری
کانگڑا کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اب تک 2 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور دیگر لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، متاثرین دھرم شالہ کے قریب ایک چھوٹے پن بجلی منصوبے میں کام کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ اور دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ
دیگر متاثرہ علاقے
ڈی سی کے مطابق کانگڑا ضلع کے علاوہ کم از کم چار بادل پھٹنے کے واقعات کولو ضلع کے علاقے بنجر، گڈسا، مانیکرن اور سنج میں رپورٹ ہوئے۔
پنڈوہ ڈیم کی صورتحال
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنڈوہ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے دروازے کھول دیے گئے ہیں جبکہ پاروتی ندی پر طوفانی بارش کی وجہ سے ایک پل بہہ جانے پر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔








