ایرانی قونصل خانہ لاہور نے شہداء کے اعزاز میں ’’ تعزیتی کتاب‘‘ رکھنے کا اعلان کر دیا، عوام، سفارتی شخصیات اور دانشور اپنے تاثرات درج کر سکیں گے۔

ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کا اثر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ صیہونی جارحیت کے نتیجے میں ایرانی سرزمین پر متعدد اعلیٰ عسکری کمانڈرز، مسلح افواج کے اہلکار، ایٹمی سائنسدان، جامعات کے اساتذہ، خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ: پیپر مل میں زہریلی گیس، دم گھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق
تعزیتی کتاب کا اعلان
ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور اظہارِ تعزیت کے لیے، اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانہ لاہور نے اپنے دفتر، واقع 55/A شادمان-II، لاہور میں تعزیتی کتاب رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کتاب عوام الناس، حکومتی نمائندوں، سفارتی شخصیات، دانشوروں، صحافیوں، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے درج ذیل اوقات میں دستیاب ہوگی:
یہ بھی پڑھیں: میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
تعزیتی کتاب کے اوقات
پیر، 30 جون 2025:
صبح 10:00 بجے تا 12:00 بجے
سہ پہر 3:00 بجے تا 5:00 بجے
منگل، 1 جولائی 2025:
صبح 10:00 بجے تا 12:00 بجے
سہ پہر 3:00 بجے تا 5:00 بجے
دعوت برائے اظہار یکجہتی
قونصل خانہ تمام محبانِ انسانیت و امن کو دعوت دیتا ہے کہ وہ تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات و جذبات قلمبند کرکے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کریں۔