امریکی افواج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے میں انتہائی مہارت کا مظاہرہ کیا ، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع کی تنقید
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران پر حملے سے متعلق امریکی میڈیا کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ امریکی چینل من گھڑت رپورٹ چلا رہے ہیں۔ پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع نے نیٹو فنڈنگ کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: مردان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل
ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ بہت کامیاب رہا، امریکی افواج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے میں انتہائی مہارت کا مظاہرہ کیا اور انتہائی مہارت کے ساتھ اپنا مشن مکمل کیا۔ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے انتہائی پیچیدہ اور مشکل آپریشن مکمل کروایا، حملے میں ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کیا گیا، اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے بھی کہا کہ ایران پر حملے میں کافی نقصان ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
سی آئی اے کی رپورٹ
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ رافیل گراسی نے بھی کہا کہ اسرائیلی اور امریکی حملے میں ایران ایٹمی تنصیبات کو نقصان ہوا، سی آئی اے کی رپورٹ ہے کہ ایران کے ایٹمی تنصیبات کو نقصان ہوا، رپورٹ ہے کہ ان ایٹمی تنصیبات کو پہنچا نقصان سالوں میں ختم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کو کپتانی کی پیشکش: ان کا حیرت انگیز رد عمل کیا ہوگا؟
تنقید کا سامنا
انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے نہیں چاہتے کہ صدر ٹرمپ کامیاب ہوں، یہ لوگوں کا ذہن خراب کرتے ہیں، رپورٹ گھما پھرا کر پیش کرتے ہیں۔ ٹرمپ پر تنقید کیلئے آپ امریکی فوج کے آپریشن کو کمتر بنا رہے ہیں۔
امریکی افواج کی کارکردگی
امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ قطر میں امریکی ایئر بیس پر حملے سے پہلے ہمیں ایرانی حملے کی اطلاع مل گئی تھی، ایران پر حملوں اور ایئر بیس پر ایرانی حملے ناکام بنانے میں ہماری فوج کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کی شاندار کامیابی پر آپریشن میں شامل فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔