خیبر پختونخوا میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

پشاور میں عام تعطیل کا اعلان
خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کی تفصیلات
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محرم الحرام کے چاند کے اعلان کے بعد نافذ العمل ہوگا۔
تعلیمی اور سرکاری اداروں کی بندش
اعلامیہ کے مطابق یکم محرم کو صوبے میں تمام سرکاری و نجی ادارے، تعلیمی مراکز اور دیگر دفاتر بند رہیں گے۔