محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی اتوار کو ہوگا

چاند کی رویت کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، کل یکم محرم الحرام ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کھاد، بیج اور بجلی کی قیمتوں میں ابھی تک کمی نہیں آئی، لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ کھل کر بول پڑیں
پریس کانفرنس کی تفصیلات
کوئٹہ میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یکم محرم الحرام کل 27 جون کو ہوگی، یوم عاشور 6 جولائی اتوار کو ہوگا۔
اجلاس کی معلومات
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا۔ اس سے قبل اسپارکو حکام نے کوئٹہ میں موسم گرد آلود ہے، موسم بہتر ہونے پر محرم کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔