وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ
وزیر اعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے ایران اسرائیل جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کرگئے
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، وزیر اعظم نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ کے کلیدی کردار پر مارکو روبیو سے تشکر کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی آرمی چیف کی دوبارہ حملے کی وارننگ، ایران نے بھی ممکنہ جارحیت کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
پاک امریکا تعلقات کی مزید مضبوطی
اعلامیے کے مطابق، وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت کے شعبے میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان کا تعمیری کردار
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھے گا۔








