قطر میں امریکی ائیربیس پر ایک کے بعد ایک ایرانی میزائل حملے کو ناکام بنایا: امریکی جنرل

یو ایس جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی ائیربیس پر حملے سے پہلے ہمیں ایرانی حملے کی اطلاع مل گئی تھی۔ ہم نے قطر میں امریکی ائیربیس پر ایک کے بعد ایک ایرانی میزائل حملے کو ناکام بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: آج تک کوئی نہیں بتا سکتا کہ ملک میں ریپ کے کتنے واقعات ہوئے؟ جسٹس عائشہ ملک
پینٹاگون کی پریس کانفرنس
جیو نیوز کے مطابق، پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل کین کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں اور ائیربیس پر ایرانی حملے ناکام بنانے میں ہماری فوج کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ آپریشن مڈنائٹ ہیمر کی شاندار کامیابی پر آپریشن میں شامل فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بموں کی کارکردگی کی وڈیو
پینٹاگون بریفنگ میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے والے بموں کی کارکردگی کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔