نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں: فیلڈ مارشل
فیلڈمارشل عاصم منیر کی نوجوان افسران سے ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈمارشل عاصم منیرنے کہا ہے کہ نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں وکلا کی عدم پیشی پر چیف جسٹس برہم، صدر سپریم کورٹ بار طلب
ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرنے سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کےزیرِ تربیت افسران سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی گروتھ کتنی رہی؟ ماہرین حیران رہ گئے
قومی سلامتی اور افواج کا کردار
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کے کردار پر گفتگو کی جب کہ آرمی چیف نے ریاستی نظم ونسق کے ڈھانچے میں باصلاحیت سول بیوروکریسی کے ناگزیر کردار کو بھی اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف
نوجوان افسران کا نصب العین
آرمی چیف نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں اور قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔
شرکا کی رائے
آئی ایس پی آر کے مطابق کامن ٹریننگ پروگرام کے شرکا نے سینئر عسکری قیادت سے براہ راست ملاقات اور فوج کے سٹریٹیجک وژن، آپریشنل تیاری، قومی ترقی میں کردار کو سمجھنے کے اس موقع کو سراہا۔ ملاقات سوال و جواب کے بامقصد سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔








