کراچی: گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گئی، ایک شخص جاں بحق
حادثے کی خبر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا آرٹیفیشل انٹیلی جنس روڈ میپ منظور، 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا لیڈنگ اے آئی صوبہ بنانے کا ہدف
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں منی ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گئی۔ حادثے میں ہوٹل پر بیٹھا ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ
پولیس کی رپورٹ
پولیس کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے الیکٹرک کے زیر استعمال تھی۔ زخمی شخص اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
متاثرہ افراد کی شناخت
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت شیخ نذیر اور زخمی کی اقبال کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے منی ٹرک کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔








