بھارتی دفاعی کمپنیوں کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ، جنوبی ایشیاء میں جنگ ایک خاموش ڈرون حملے سے شروع ہو سکتی ہے: رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

اسرائیلی اور بھارتی دفاعی اتحاد

لاہور (طیبہ بخاری سے) بھارتی دفاعی کمپنیوں کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ، جنوبی ایشیاء میں جنگ ایک خاموش ڈرون حملے سے شروع ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست؛حامد خان نے لارجر بنچ کی استدعا کردی

بھارت کا جنگی نظریہ

خصوصی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملے نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے اور بھارت اس ماڈل کو اپناتے ہوئے اپنے جنگی نظریہ پر مرکوز ہے۔ "موساد" اور "را" کے درمیان انٹیلی جنس تعاون بھی اسی حکمت عملی کا حصہ نظر آ رہا ہے۔ 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے اسرائیل سے متاثر ہو کر پیشگی حملے کی حکمت عملی اپنائی۔ بالاکوٹ میں فضائی حملہ اور بعد ازاں 2025 میں "آپریشن سندور" جیسی بزدلانہ جارحیت اسی پالیسی کا حصہ ہیں اور آگے بھی بھارت اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اسرائیل کی مدد سے پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ: دھوئیں کے بادل چھٹنے کے بعد زمین پر بہت سے لوگ گرے پڑے نظر آئے۔

پاکستان کے خدشات

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خدشات میں بھارت کی اسرائیل سے جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور AWACS اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا حصول نمایاں ہیں۔ بھارت کی پیشگی حملے کی پالیسی اور اسرائیلی ماڈل کی تقلید خطے بالخصوص جنوبی ایشیاء کے امن کو گہرے خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔ بھارت اور اسرائیل کے درمیان 2015 سے 2025 کے دوران دفاعی شراکت داری میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔ دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالرز کے دفاعی معاہدے طے پائے جن میں جدید ہتھیاروں کی خریداری، مشترکہ دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کے تبادلے شامل ہیں۔ اس شراکت داری کا مرکز فوجی صلاحیتوں میں اضافہ اور مشترکہ مذموم عزائم کا تحفظ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کرلیا

دفاعی منصوبے اور جدید ٹیکنالوجی

رپورٹ کے مطابق بھارت نے اسرائیل کے ساتھ کئی اہم دفاعی منصوبوں پر کام کیا، جن میں بارک-8 طویل فاصلے کے فضائی دفاعی میزائل، اسپائیڈر ایئر ڈیفنس، اسپائیک اینٹی ٹینک میزائل، ہیرون UAVs اور ہاروپ ڈرونز کا حصول شامل ہیں۔ فضائی صلاحیت کے اضافے کے لیے بھی بھارت نے اسرائیلی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا۔ EL/W-2090 ریڈار سے لیس Phalcon AWACS طیاروں کی خریداری سے بھارت ممکنہ فضائی خطرات کا مؤثر جواب دینے کی تیاری میں مصروف ہے۔ بھارت کی کئی دفاعی کمپنیاں جیسے HAL، بھارت فورج، ٹاٹا، اور اڈانی گروپ نے اسرائیلی اداروں کے ساتھ مل کر ڈرون، توپ خانے، گائیڈڈ گولہ بارود اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز کی مشترکہ پیداوار شروع کی ہوئی ہے۔ اس سے بھارت کی دفاعی خودانحصاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایوان زیریں تحلیل، جاپان میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا

جدید ہتھیاروں کی خریداری

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ میزائل اور فضائی دفاع کے میدان میں بھارت نے روسی S-400 نظام خریدا، جبکہ اسرائیلی بارک-8 کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا۔ دونوں نظام بری اور بحری پلیٹ فارمز پر نصب کیے گئے۔ اسرائیل سے ملنے والے ہتھیار جیسے ڈربی، پائیتھن میزائل، اور اسپائس بم بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھی استعمال کیے۔ ڈرون ٹیکنالوجی میں بھارت نے اسرائیل سے ہیرون، سرچر Mk-II، اور ہاروپ جیسے ڈرون حاصل کیے۔ بھارت کی دفاعی پالیسی صرف اسرائیل تک محدود نہیں رہی۔ فرانس سے رافیل لڑاکا طیارے، روس سے S-400 سسٹمز، اور امریکہ سے MQ-9B ڈرونز اور میزائل سسٹمز حاصل کر کے بھارت نے کئی محاذوں پر دفاعی تیاری کو بہتر کیا۔ اسرائیلی، روسی اور فرانسیسی ٹیکنالوجی کا امتزاج بھارتی فوج کو جدید ہتھیاروں سے مسلسل لیس کر رہا ہے۔

پاکستان کی ردعمل

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ سائبر وارفئیر، ڈرون حملے، اور چہرے کی شناخت جیسے جدید آلات بھارت نے اسرائیل سے سیکھ کر اپنی حکمت عملی میں شامل کیے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان بھی بھارت کی بدلتی حکمت عملی کے جواب میں اپنی تیاریاں تیز کر رہا ہے، خاص طور پر سائبر کمانڈ اور ڈرون ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن پر توجہ دی جا رہی ہے اور مزید دفاعی شعبے کو ٹیکنالوجی کو بڑھانا وقت کا تقاضا ہے۔ یہ ساری پیش رفت جنوبی ایشیاء میں توازنِ طاقت کو تبدیل کر رہی ہے۔ مستقبل کی جنگ روایتی طرز پر نہیں بلکہ غیر اعلانیہ، ٹیکنالوجی پر مبنی، اور ممکنہ طور پر ایک خاموش ڈرون حملے سے شروع ہو سکتی ہے۔ پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے، مگر کسی بھی جارحیت کا جواب شدید، مربوط اور فیصلہ کن دینے کے عزم پر قائم ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...