مون سون سیزن: لیسکو ٹیموں کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کا حکم، ڈیسنٹرلائز سٹور سسٹم بھی متعارف کرا دیا

لیسکو ٹیموں کی 24 گھنٹے فیلڈ میں موجودگی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مون سون سیزن میں لیسکو ٹیموں کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیہ میں زمین تنازع: خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی خودکشی کی کوشش

چیف ایگزیکٹو کا دورہ پی ڈی سی

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی انجینئر محمد رمضان بٹ نے پی ڈی سی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محرم الحرام اور مون سون کے دوران صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر لیسکو حکام نے چیف ایگزیکٹو کو مون سون بارشوں کے دوران بجلی بحالی کے آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیسکو ریجن میں بجلی کی ڈیمانڈ 3828 میگا واٹ جبکہ سپلائی 3600 میگا واٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: گھر میں سلنڈر کا دھماکا، 6 افراد زخمی

بجلی کی بحالی کی نگرانی

اس موقع پر سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ جب تک آخری صارف کی بجلی بحال نہ ہو جائے، صورتحال کو خود مانیٹر کروں گا۔ مون سون سیزن میں لیسکو ٹیمیں 24 گھنٹے صارفین کی خدمت کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔ انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہدایت کی کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور بارش سے متاثرہ صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شکار پور، ڈاکوؤں نے اینٹیں خریدنے کے بہانے بلاکر بھٹہ مزدور اور ڈرائیور کو اغوا کرلیا

اجتماعی تیاری اور وسائل

سی ای او کا کہنا تھا کہ لیسکو کا سسٹم اوور ہیڈ سسٹم ہے، ہلکی بارش کے باعث بھی فیڈرز بند ہو جاتے ہیں جس سے عارضی طور پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔ لیکن ہم نے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔ ہمارا فیلڈ سٹاف تربیت یافتہ اور مکمل سازوسامان سے لیس ہے۔ تمام دفاتر میں ٹرالیز، گاڑیاں، پرسنل پروٹیکشن ایکوئپمنٹ اور دیگر اہم سامان تیار ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس دیا جا سکے۔ تمام ایس ڈی اوز، ایکسئینز اور گرڈ انچارجز کو دفاتر میں موجود رہنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈیسنٹرلائز اسٹور سسٹم

سی ای او رمضان بٹ کا مزید کہنا تھا کہ لیسکو نے ڈیسنٹرلائز اسٹور سسٹم متعارف کرایا ہے۔ اب اگر کسی ایس ڈی او کو ہنگامی طور پر کسی سامان کی ضرورت ہو تو وہ فوری طور پر قریبی اسٹور سے مواد حاصل کر سکتا ہے۔ پیشگی بنیادوں پر تیاری مکمل کر لی گئی ہے تاکہ بحالی کے عمل میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ لیسکو کی فیلڈ ٹیمز 24/7 متحرک ہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...