جو محبت بانٹتا ہے، وہی سکون پاتا ہے۔
محبت کا پیغام
تحریر: خالد غورغشتی
روایتوں میں ہے کہ اللہ عزوجل بندوں پر اس قدر مہرباں ہے کہ وہ 70 ماؤں سے بڑھ کر انسان سے پیار کرتا ہے، ایک ممتا کا پیار اس قدر ہوتا ہے کہ بندہ ساری عمر اس کے گن گائے تو کم ہے۔ یہ محبت ہی ہے؛ جس کے لیے اس جہان کو تخلیق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں انتہائی بڑا اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
محبت کا اعلیٰ مقام
آپ تخلیق انسانی کے باب میں محبت کو فراموش نہیں کر سکتے۔ اصولاً کائنات کا ذرہ ذرہ محبتوں کا شیدائی ہے، نفرتوں سے تو شیطان مردود بھی پناہ مانگے اور ہم انسانوں سے نفرت کر کے اپنے منصبِ خلافت کی پامالی کرتے چلے جا رہے ہیں۔
یہ محبت ہی ہے؛ جس کے بَل بوتے پر انسان نے ہمیشہ اُونچی اڑان بھری ہے، بلندیوں سے ہمکنار ہوا ہے، کامیابیوں کے تمغے سمیٹے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیدی
زندگی کی قیمتی لمحے
ہماری زندگی کے شب و روز بڑے قیمتی ہیں، ان کو نفرتوں کی بھینٹ چڑھا کر اپنے قیمتی وجود کو ضائع ہونے سے بچائیں۔ اس دھرتی پر ہر رنگ، نسل، خاندان، قبیلے، مسلک، تنظیم، جماعت اور مذہب کے لوگ بستے ہیں۔ لیکن آج ہم سب کو ایک ہی رنگ و ڈھنگ پر تولنے کے عادی ہو چکے ہیں، ہر معاملے میں نفرت ہی کیوں رہ گئی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: اواب علوی کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کیخلاف درخواست پر ایف آئی اے نے تحریری جواب جمع کرادیا
نفرت کا زہر
انسان فانی نہیں، کائنات فانی ہے؛ محبت فانی نہیں، نفرت فانی ہے۔ اس لیے نفرتیں کر کے خود کو سزا کا موجب نہ بنائیں۔ نفرتیں پیدا کرنے والے آپ کو ہزاروں لوگ مل جائیں گے جو مختلف حیلے بہانوں سے آپ کے رِشتوں میں دراڑیں ڈال کر خود بھی بے چین رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میری سیٹ پر خیانت کرنے والا اے ڈی سی سیالکوٹ، ریحانہ ڈار، اللہ کی پکڑ میں آگیا
تربیت کا اہم کردار
آج بہترین رہائش، اعلیٰ سہولیات کے باوجود سب مضطرب اور مختلف بیماریوں کا شکار کیوں ہیں؟ دراصل سیانے کہتے ہیں جو بوؤ گے وہی کاٹو گے۔ ہم نے نسل در نسل بغض، کینے اور حسد کی فصلیں بوئیں اور آج نفرتوں کے پھل کھا رہے ہیں۔ ہمیں غور و فکر کرنی چاہیے کہ ہم نے اپنی نسلوں کو کیا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا جا رہا: وزیراعظم
خاندانی اور معاشرتی اختلافات
ہمارے معاشرتی تباہی کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ ہم نے اختلافِ رائے کو دشمنی کا درجہ دے دیا ہے۔ جو ہم سے متفق نہ ہو، وہ ہمیں دشمن دکھائی دیتا ہے۔ مگر قرآن اور سیرتِ نبویﷺ کا مطالعہ ہمیں رواداری اور برداشت کی تعلیم دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں، گورنر سندھ
محبت کا معاشرتی اثر
زندگی کا حسن اُس وقت نِکھرتا ہے، جب انسان دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ جو دل محبت بانٹتا ہے؛ وہی دل سکون پاتا ہے۔ ہمیں اپنی سوچ، گفتگو اور عمل سے محبت کو فروغ دینا ہو گا۔
پہلا قدم محبت کی جانب
دنیا کو بدلنے کے لیے ہمیں پہلے اپنا دل بدلنا ہوگا اور وہ دل محبت سے ہی بدلے گا۔ محبت ہی وہ واحد خزانہ ہے؛ جو بانٹنے سے کم نہیں ہوتا، بلکہ بڑھتا ہے۔
نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں








