رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ

فائرنگ کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف یوٹیوبر ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کو سی ٹی ڈی کی خوارج کے خلاف کومیانوالی میں کامیاب کارروائی پر شاباش
مقدمے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق مقدمہ رجب بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر فائرنگ کی گئی اور گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں۔ فائرنگ کے باعث ایک کتا بھی گولی لگنے سے مر گیا۔ مقدمے میں 440 اور 429 دفعات درج کی گئیں ہیں۔
واقعے کی عکاسی
ایف آئی آر کے متن میں رجب بٹ نے کہا ہے کہ میں رات کو دوستوں کے ساتھ باہر تھا کہ 9 بج کر 45 منٹ پر گھر سے فون کال آئی اور بتایا گیا کہ کلٹس گاڑی پر کچھ لوگ گھر کے باہر مجھے گالیاں دے رہے تھے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ میں نے 15 پر کال کر کے واقعہ کی اطلاع دی۔ نامعلوم افراد نے میرے اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی نیت سے فائرنگ کی، مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔