سوشل میڈیا پر دوستی، شادی پھر طلاق، لیاری کے نوجوان کی محبت میں تیونس سے آئی لڑکی تھانے پہنچ گئی
ناکام محبت کی کہانی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی ناکام محبت کی کہانی ابھی پرانی نہ ہوئی کہ تیونس کی لڑکی کی کراچی میں لو اسٹوری کے افسوسناک انجام کی نئی کہانی سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان یوتھ موومنٹ پہلی تنظیم تھی جس نے قرأت کے مقابلوں کا آغاز کیا، ماہ رمضان میں سلسلہ شروع کیا گیا آگے جا کر مقابلوں نے روایت پکڑ لی۔
پناہ کی درخواست
جنوبی افریقا کے ملک تیونس کے دارالحکومت تیونس کی رہائشی 19 سالہ سندا ایاری نے کراچی کے وومن تھانے پہنچ کر پناہ کی درخواست دی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی 28 نومبر 2024 کو کراچی آئی، اس کی اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون نے 44 سال بعد اپنے بیٹی کو ڈھونڈ لیا، 6 سالہ بچی کو اغوا کرکے کیسے امریکہ بھیجا گیا؟ دل دہلا دینے والی کہانی سامنے آگئی
شادی کا فیصلہ
محبت میں مبتلا دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کیلئے سندا پاکستانی ویزا حاصل کرکے کراچی پہنچ گئی۔ اسے عامر اور دیگر نے کراچی ائیرپورٹ سے ریسیو کیا اور اگلے ہی دن عامر کے اہلخانہ نے ایک تقریب میں دونوں کی شادی کرادی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی اہلیہ سمیت گرفتاری کے بعد رہا
خوشیوں کا دور
خاتون کے مطابق شادی کے بعد وہ خوش و خرم رہے، چند ماہ قبل دونوں میں معمولی باتوں پر تلخیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں جس کے بعد عامر نے اسے طلاق دے دی۔ لڑکی کے مطابق وہ اب اپنے وطن واپس جانا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ
ویزا کی مشکلات
ریکارڈ کے مطابق سندا کا پاکستان کا 90 دن کا ویزا 18 فروری کو زائد المیعاد ہو چکا ہے، ویزے کی تجدید یا ایگزٹ پرمٹ کے بغیر وہ واپس نہیں جا سکتی۔ ویزا کی تجدید کے لگ بھگ 400 امریکی ڈالر اور سوا دو لاکھ سے زائد کی ہوائی ٹکٹ کے انتظام کا بھی لڑکی پر بوجھ ہے۔
پولیس کی مداخلت
ویمن پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے لڑکے کے خلاف بدسلوکی کی شکایت نہیں کی، اسے پناہ دے دی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکے کو تھانے بلوایا گیا، اس نے بیوی کو طلاق دینے کا بتایا اور چلا گیا، مزید بات چیت کیلئے لڑکے کو فون کیا تو موبائل فون بند ہے۔








