مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کیلئے 15 ارب سے زائد کی گرانٹ منظور
ایکنامک کمیٹی کی اہم میٹنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارتِ دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں، محسن نقوی نے اے سی سی کے نئے ٹورنامنٹس کا پلان طلب کرلیا
وزیر خزانہ کی صدارت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معیشت، توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: درپن: پاکستان فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار کو بچھڑے 44 برس بیت گئے
گرانٹ کی منظوری
ای سی سی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارتِ دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔ اس گرانٹ کا مقصد حالیہ پاک بھارت جنگ کے شہدا کے لیے وزیراعظم پیکج کے تحت واجبات کی ادائیگی ہے۔
چینی کی درآمد اور کسانوں کی مدد
اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی درآمد کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے چھوٹے کسانوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے رسک کور سکیم شروع کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی ہے جس کا باضابطہ آغاز 14 اگست 2025 کو متوقع ہے۔








