ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کو ڈیل کیلئے مشورہ دے دیا

ایران کے وزیر خارجہ کا ٹرمپ کو مشورہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے ڈیل کیلئے اہم مشورہ دے دیا۔
ٹرمپ کا لہجہ تبدیل کرنے کی ضرورت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر صدر ٹرمپ ایران سے ڈیل میں واقعی سنجیدہ ہیں تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے بے احترامی اور ناقابل قبول لہجہ ترک کردیں۔
معاہدے کی خواہش اور غیر مہذب لہجہ
انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ واقعی معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں سپریم لیڈر کے خلاف غیر مہذب لہجہ ایک طرف رکھنا ہوگا، اور سپریم لیڈر کے چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا ہوگا۔
ایرانی قوم کے اصول
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک قوم کے طور پر ہمارا بنیادی اصول سادہ اور سچائی پر منحصر ہے، ہم اپنی قدر جانتے ہیں اور اپنی آزادی کو عزیز رکھتے ہیں، ہم کبھی کسی کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
اسرائیل کا امریکہ پر انحصار
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ہمارے میزائلوں سے بچنے کے لیے اسرائیل کے پاس امریکہ جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔