مریم نواز کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی، سپیکر نے اپوزیشن کے 26 اراکین کو معطل کر دیا
احتجاج کا نتیجہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تقریر کے دوران احتجاج مہنگا پڑ گیا ہے، سپیکر اسمبلی نے 26 اراکین کو معطل کر دیا اور معطل کئے گئے اراکین کیخلاف ریفرنس بھی الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس پر فیصلہ دے چکا ہوں، مجھے کیس کی سماعت نہیں کرنی چاہئے، جسٹس جمال مندوخیل، گھی ملزم پر ٹیکس سے متعلق کیس میں نوٹس جاری
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مریم نوازشریف تقریر کیلئے کھڑی ہوئیں تو اپوزیشن کی جانب سے احتجاج شروع کر دیا گیا۔ اپوزیشن کا احتجاج ان کی مکمل تقریر کے دوران جاری رہا جبکہ سپیکر مسلسل اپوزیشن کو روکتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان پر اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی، ہر آنکھ نکال لی جائے گی، چپے چپے کی حفاظت کریں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
سخت کارروائی
تاہم آج سپیکر نے گزشتہ روز کی کارروائی کا نوٹس لیتے ہوئے اپوزیشن کے 26 اراکین اسمبلی کو رول 210 تین کے تحت 15 سیشنز کیلئے معطل کر دیا ہے۔
سپیکر کا بیان
سپیکر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ جمہوری اور پارلیمانی روایات کی پاسداری پر یقین رکھتا ہوں۔ اسمبلی میں حکومتی جماعت کو برتری حاصل ہے۔ ایوان میں اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے، رولنگ کے باوجود اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کھلی خلاف ورزی کی۔ پنجاب اسمبلی میں کل نشستوں پر 37 انتخابی عذرداریاں داخل کی گئیں۔








