پاکستان نیول اکیڈمی میں 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

کمیشننگ پریڈ کی تقریب
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں شاندار بحری روایات کی عکاسی کرتی 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ منعقد ہوئی۔ Chief of Army Staff فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ نیول اکیڈمی آمد پر Chief of Naval Staff ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگلا پڑاؤ مشہور زمانہ فرعون رعمیسس ثانی کا مقبرہ تھا
کمیشننگ ٹرم کی تفصیلات
آئی ایس پی آر کے مطابق 123 ویں مڈشپ مین اور 31 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ ٹرم میں 127 مڈشپ مین شامل تھے، جن میں بحرین کے 19، عراق کے 4 اور ریاست فلسطین کے 2 مڈشپ مین شامل ہیں۔ مزید برآں، شارٹ سروس کمیشن کورس کے 23 کیڈٹس بھی کمیشننگ ٹرم کا حصہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10، پنشن میں 5فیصد اضافے کا اعلان
مہمان خصوصی کا خطاب
پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پاکستان اور دوست ممالک کے کیڈٹس کو معیاری تربیت فراہم کرنے پر نیول اکیڈمی کو سراہا۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی دوست ممالک کے کیڈٹس کو بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی رہی ہے۔ بحرین، عراق، ریاستِ فلسطین، جمہوریہ جبوتی اور جمہوریہ ترکیہ کے کیڈٹس کی آج کی کمیشننگ پریڈ میں موجودگی پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلیٰ تربیتی معیار کی مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، سعودی عرب نے بیان جاری کردیا
پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر زور
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایک اہم علاقائی بحری طاقت کے طور پر عالمی سی لائنز آف کمیونیکیشن کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کی کاوشیں طویل عرصے سے جاری ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے عددی اعتبار میں کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف فوری اور فیصلہ کن ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ یہ کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اپنی قومی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفاک قاتلوں کی داستانیں: والدین یا بچوں کے بے رحمی سے قتل کرنے والے سیریل کلر کیوں ایسا کرتے ہیں؟
کمانڈنٹ کا خطبہ
قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے اکیڈمی میں کیڈٹس کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ تربیت کے نمایاں خدوخال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مضبوط ایمان و کردار اور مادر وطن کے لیے غیر متزلزل لگن کے حامل افسران تیار کرنے پر نیول اکیڈمی کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی مبینہ گرفتاری کی افواہیں
انعامات کی تقسیم
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ مڈشپ مین عبدالرحمان کو مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر کا حقدار قرار دیا گیا، جبکہ مڈشپ مین شایانِ حشمت نے اکیڈمی ڈرک حاصل کی۔ آفیسر کیڈٹ محمد عزیر عباس کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل، جبکہ ایس ایس سی کورس کے آفیسر کیڈٹ چوہدری محمد اعزاز طاہر کو کمانڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ پروفیشنسی بینر کوارٹر ڈیک سکواڈرن کے نام رہا۔
شرکاء کی تعداد
تقریب میں غیر ملکی مندوبین، سرکاری حکام، پاک بحریہ اور دیگر دفاعی افواج کے افسران اور کمیشننگ آفیسرز کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔