رسالپور میں ایئر فورس اکیڈمی بھی ہے جہاں سارا سال کیڈٹوں کی تعلیم و تربیت چلتی رہتی ہے، یہاں غیر ملکی پائلٹ بھی تربیت کے لیے آتے ہیں

مصنف: محمد سعید جاوید

قسط: 171

یہ بھی پڑھیں: کن علاقوں پر بڑا حملہ کیا گیا ہے؟ ایرانی میڈیا نے تفصیلات بتا دیں

اٹک خورد: پنجاب کا آخری اسٹیشن

پنجاب کا آخری اسٹیشن اٹک خورد ہے جو دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا مگر پاکستان کا سب سے خوبصورت ترین ریلوے اسٹیشن مانا جاتا ہے، جہاں ریلوے لائن ایک خوبصورت موڑ لے کر اسٹیشن میں داخل ہوتی ہے اور اس کے پلیٹ فارم کے ساتھ جڑے ہوئے ریلوے کے تاریخی اٹک پل کو عبور کرکے خیبر پختونخوا میں داخل ہو جاتی ہے۔ جب تک یہ ریلوے کا پل نہیں بنا تھا تو کراچی، لاہور، دہلی وغیرہ سے آنے والی گاڑیاں اٹک شہر کے قریب ہی واقع حاجی شاہ نامی ایک قصبے تک اور بعد ازاں اٹک خورد کے اسٹیشن پر آ کر ختم ہو جاتی تھیں اور یہیں سے واپسی کا سفر اختیار کر لیتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کچھ اسٹیشن جنکشن بھی کہلاتے ہیں، گاڑیاں یہاں کچھ زیادہ وقت کیلیے رکتی ہیں،مسافر کچھ کھا پی لیتے ہیں اور محکمے والے ضروری کام نبٹا لیتے ہیں

نوشہرہ، رسالپور، لوکوموٹو فیکٹری

اگلا بڑا اسٹیشن نوشہرہ کینٹ ہے، جو پشاور سے صرف پینتالیس کلومیٹر پہلے آتا ہے۔ یہاں سے ایک برانچ لائن مردان اور درگئی کی طرف نکلتی ہے۔ یہ لائن بھی اپنے ہی جیسی یتیم اور دھتکاری ہوئی لائنوں کی طرح اپنے انجام کو پہنچ کر بند ہو گئی ہے۔ نوشہرہ ریلوے کی حد تک تو ایک عام سا اسٹیشن ہے لیکن یہ عسکری نوعیت کی ایک بہت بڑی چھاؤنی ہے۔ یہاں پاکستانی مسلح افواج سے متعلقہ مختلف اداروں اور یونٹوں کے ہیڈ کوارٹرز ہیں۔

نوشہرہ سے ایک راستہ پاکستان کے دو بہت اہمیت رکھنے والے اداروں کو جاتا ہے۔ ایک تو آگے رسالپور کے مقام پر پاکستان ریلوے کا ایک بہت بڑا اور جدید لوکوموٹیو تیار کرنے والا ورکشاپ ہے، جہاں نئے انجنوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ پرانے انجنوں کی اوورہال اور مرمت بھی ہوتی ہے۔ شروع میں یہاں جرمنی، امریکہ اور چین سے درآمد شدہ انجنوں کے کل پرزے جوڑے کر انجن تیار کیے جاتے تھے، لیکن رفتہ رفتہ اب ان کے پاس اتنی صلاحیت آگئی ہے کہ وہاں زیادہ تر پرزے مقامی طور پر تیار کر سکتے ہیں۔

رسالپور میں ہی پاکستان کی ایئر فورس اکیڈمی بھی ہے جہاں سارا سال کیڈٹوں کی تعلیم و تربیت چلتی رہتی ہے اور ان کو جہاز اڑانے اور فضائی جنگ کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ یہاں ایئر فورس کا دفاعی نوعیت کا ایک بڑا ہوائی اڈہ بھی موجود ہے۔ اس اکیڈمی میں مقامی کیڈٹوں کے علاوہ غیر ملکی پائلٹ بھی تربیت کے لیے آتے ہیں۔

پشاور چھاؤنی

نوشہرہ کے بعد ایم ایل 1 کا آخری پڑاؤ یعنی پشاور آجاتا ہے۔ ویسے تو اس کو دو اسٹیشن لگتے ہیں لیکن پشاور شہر والا اتنا زیادہ استعمال نہیں ہوتا, اس لیے پشاور چھاؤنی کو یہاں کے مرکزی اسٹیشن کا درجہ دیا جاتا ہے۔

ماضی میں یہ ایک جنکشن بھی تھا جہاں سے ایک برانچ لائن درہ خیبر سے ہوتی ہوئی افغانستان کی سرحد کے قریب لنڈی کوتل اسٹیشن تک پہنچتی تھی۔ بنیادی طور پر یہ ایک دفاعی لائن تھی جو سلطنت برطانیہ نے ہندوستان کو افغانستان کی طرف سے ممکنہ حملوں سے بچاؤ کی خاطر بنوائی تھی۔ یہ لائن بھی اب مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ کچھ ماہرین اس خیبر پاس ریلوے لائن کو بھی ایم ایل 1 کا ہی ایک حصہ سمجھتے ہیں۔ یہ لائن چونکہ فی الحال مکمل طور پر تباہ حال ہونے کی وجہ سے بند ہو چکی ہے، لہٰذا یہ ایم ایل 1 میں شامل نہیں کی جاتی۔ البتہ اگر کبھی مستقبل میں سی پیک کے منصوبے کے تحت ریلوے لائن کو افغانستان کے اندر لے جانے کا ارادہ بن گیا تو ممکن ہے کہ یہ سارا اس پروجیکٹ کے تحت ہی آ جائے گا۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...